Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باجوڑ سے دودھ پتی والا ایم این اے کروڑ پتی نکلا

باجوڑ سے دودھ پتی والا ایم این  اے کروڑ پتی نکلا
August 11, 2018
باجوڑ ایجنسی ( 92 نیوز)باجوڑ ایجنسی سے دودھ پتی بیچنے والا ایم این اےکروڑ پتی نکل آیا ، گل ظفر این اے 41باجوڑ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، تاہم اب اس چائے والے کے اثاثوں کے حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ارشد خان چائے والے کے بعد اب ملکی سیاسی منظر نامے پر چار سو چرچے ہیں ۔ سبھی گل ظفر کے بارے میں جاننے کے لئے بے تاب ہیں جب کہ گل ظفر خبروں کی زینت بن گئے ۔ چینل 92 نیوز نے گل ظفر کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں ، انتخابات کے دوران گل ظفر نے اپنے اثاثوں میں اڑھائی کروڑ روپے کی دکانیں گھر اور اراضی ظاہر کی ۔ صرف یہی نہیں نو منتخب رکن قومی اسمبلی گل ظفر المعروف چائے والا لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور گھریلو فرنیچر کے بھی مالک ہیں ۔ گل ظفر اسلام آباد  میں چائے فروخت کرتا ہے ۔