Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باجوڑ ایجنسی: سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے امن کمیٹی کے سربراہ سمیت پانچ افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی: سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے امن کمیٹی کے سربراہ سمیت پانچ افراد جاں بحق
May 11, 2015
باجوڑ ایجنسی (92نیوز) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں بم دھماکے سے امن کمیٹی کے سربراہ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ چند روز میں باجوڑ میں امن کمیٹی کے رضاکاروں پریہ تیسرا حملہ ہے۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں مقامی امن کمیٹی کے سربراہ ملک محمد جان اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ اس دوران زگئی گاﺅں میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا۔ دھماکے سے گاڑی میں سوار ملک محمد جان اور دیگر چار قبائلی ملک جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ملک محمد جان گزشتہ تین چار سال سے مقامی امن کمیٹی کے سربراہ تھے۔ جاں بحق ہونے والے دیگر چار قبائلی عمائدین بھی امن کمیٹی کے رکن تھے۔ باجوڑ ایجنسی میں دو ہفتوں کے دوران امن کمیٹی کے رضا کاروں پریہ تیسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کے بھائی اور ملک گل داد پر بھی بم حملے کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔