Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بات نہ سنی گئی تو پورے ملک میں کام بند کر دیں گے، محسن شیخانی

بات نہ سنی گئی تو پورے ملک میں کام بند کر دیں گے، محسن شیخانی
November 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز محسن شیخانی کا کہنا ہے بات نہ سنی گئی تو پورے ملک میں کام بند کر دیں گے۔

محسن شیخانی  کا کہنا ہے بزنس کمیونٹی کو اہمیت نہ دی گئی تو سرمایہ کاری نکال لیں گے۔ کسی بھی تعمیر سے قبل 17 این او سی لینا پڑتے ہیں۔ این او سی لینے کے بعد بھی احتجاج کرنا پڑ رہا ہے ۔

 محسن شیخانی بولے ایک ملک میں 2 قانون نہیں ہوتے۔ کراچی کے ساتھ  ظلم ہو رہا ہے ۔ یہ لوگ شہر کو تباہ کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو سے کہتے ہیں کراچی آئیں  اور مسائل حل کریں ۔ چیزوں کو ریگولرائز کریں اور خودمختار ادارہ بنائیں۔