Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باتیں کرنے اور حکومت چلانے میں فرق ہوتا ہے، آصف زرداری

باتیں کرنے اور حکومت چلانے میں فرق ہوتا ہے، آصف زرداری
December 22, 2021 ویب ڈیسک

نواب شاہ (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے باتیں کرنے اور حکومت چلانے میں فرق ہوتا ہے۔

آصف زرداری نے نواب شاہ میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں غربت شدت اختیار کر رہی ہے اور تمام اشیاء کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔ باتیں کرنے میں اور حکومت چلانے میں بہت فرق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے۔ ہم نے وہ کام بھی کیے جو کبھی کسی نے سوچا نہ ہو گا۔

آصف زرداری نے کہا ہمیں انہوں نے انجنئیرنگ الیکشن میں پھنسا کر اپنے من پسند افراد کو جتوایا۔ بلوچستان سمیت ہم نے ہر مسئلے پر مرہم رکھا۔ پاکستان کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔