Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باب دوستی چوتھے روز بھی بند‘ پاکستان کا افغان حکام سے معافی مانگنے کا مطالبہ

باب دوستی چوتھے روز بھی بند‘ پاکستان کا افغان حکام سے معافی مانگنے کا مطالبہ
August 22, 2016
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں باب دوستی چوتھے روز بھی بند ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ غلط فہمی پر ہوا جبکہ پاکستان نے افغان حکومت سے تحریری معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔ پاکستانی و افغان حکام کے مابین ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہو گئے۔ چمن میں باب دوستی کو بند ہوئے چار روز گزر گئے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ افغانستان سے پاکستان علاج معالجے کی غرض سے آنے والے مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ افغان حکام کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے کہ واقعہ غلط فہمی پر ہوا جبکہ پاکستان حکام کامطالبہ ہے کہ افغان حکام کی جانب سے تحریری طور پر معافی مانگی جائے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں اور حالات کے پیش نظر آج بھی مذاکرات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چار روز قبل باب دوستی پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی اور افغان بارڈر کی جانب سے مشتعل افراد کے پتھراو کے بعد باب دوستی کو بطور احتجاج بند کر کے آمدورفت معطل کر دی گئی تھی۔