Sunday, December 4, 2022

بابوسرٹاپ میں برفانی طوفان، پولیس کا ریسکیو آپریشن، طوفان میں پھنسے مسافر محفوظ مقامات پر منتقل

بابوسرٹاپ میں برفانی طوفان، پولیس کا ریسکیو آپریشن، طوفان میں پھنسے مسافر محفوظ مقامات پر منتقل
گلگت (نائنٹی ٹو نیوز) گلگت بلتستان کے علاقے بابوسرٹاپ میں برفانی طوفان میں پھنسے مسافروں کو پولیس نے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیامیر عثمان خان کے مطابق بابوسرٹاپ میں اچانک دوپہر کے وقت برفانی طوفان برپا ہوا جس سے گلگت بلتستان سے آنے والے تیس مسافر پھنس گئے اور ذرائع آمدورفت کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔ پولیس نے بابوسرٹاپ میں ریسکیو آپریشن کر کے تمام مسافروں کو چلاس پہنچایا جہاں سے انہیں گلگت روانہ کردیا گیا ہے۔