Friday, December 9, 2022

بابر بٹ کے قاتلوں کو تین روز گزرجانےکےباوجود گرفتارنہ کرنا افسوس ناک ہے : بلاول بھٹو

بابر بٹ کے قاتلوں کو تین روز گزرجانےکےباوجود گرفتارنہ کرنا افسوس ناک ہے : بلاول بھٹو
لاہور(92نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کےقاتلوں کو تین روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس گرفتار نہ کرسکی چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق اتوار کے رات لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں مخالفین نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے لیگی ایم این اے سہیل شوکت بٹ سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکیا تھا تین روز گزر گئے لیکن تاحال پولیس کی طرف سے نہ کوئی تو گرفتار عمل میں آئی اور نہ ہی تحقیقات میں کوئی پیش رفت ہوئی ۔ دوسری جانب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے بابر سہیل بٹ کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مطالبہ کیا کہ ملزموں کو جلد از گرفتار کرکے انصاف دلایا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر سی سی پی او لاہور امین وینس نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔