Sunday, September 25, 2022

بابر اعظم کیخلاف ریویو ضائع ہونے پر سرفراز احمد برہم

بابر اعظم کیخلاف ریویو ضائع ہونے پر سرفراز احمد برہم
کراچی (92 نیوز) کراچی کنگز کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کیخلاف ریویو ضائع ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد برہم ہوگئے۔ سرفراز احمد کافی دیر تک امپائرز سے بحث کرتے رہے۔ چوتھے اوور کی دوسری گیند پر نسیم شاہ نے بابر اعظم کیخلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل کی تاہم امپائرنے آؤٹ نہ دیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ریویولیا تاہم ٹی وی امپائر نے بھی فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بابر اعظم کو ناٹ آؤٹ ہی قرار دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد اور باؤلر نسیم شاہ کو امپائر کا فیصلہ پسند نہ آیا اور دونوں کھلاڑی فیلڈ امپائرز سے کافی دیر الجھتے رہے۔ تاہم بابر اعظم اگلے اوور میں ٹائمل ملز کی گیند پر 26 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔