Tuesday, April 30, 2024

بابر اعظم انگلینڈ سیریز میں پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے ‏

بابر اعظم انگلینڈ سیریز میں پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے ‏
May 20, 2019
لیڈز ( ویب ڈیسک ) بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے ، انہوں نے  چار اننگز کھیل میں 277 رنز بنائے جس میں ایک سنچری  اور دو ففٹیز شامل ہیں ۔ ٹاپ آرڈر بابر اعظم  بارش کی نذر ہونے والے میچ صرف  16 رنز ہی بنا پائے مگر دوسرے میچ میں انہوں نے 51 رنز بنائے ۔ تیسرے میچ میں قسمت نے پھر ساتھ نہ دیا اور وہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، چوتھے میچ میں بابر اعظم نے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 115 رنز  بنائے ۔ پانچویں میچ میں بابر اعظم ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 اسکور بنا کر نمایاں رہے ۔ انہوں نے پانچوں میچز میں بالترتیب 16،51،15،115،80 رنز بنائے ۔

امام الحق انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بلے بازی میں دوسرے نمبر پر رہے

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں امام الحق 234 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ بارش کی نذر ہونے والے پہلے میچ میں امام 42 رنز پر کھیل رہے تھے کہ بارش ہو گئی اور میچ وہیں پر روکنا  پڑا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا ۔ دوسرے میچ میں امام الحق نے تین چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے ، وہ علی کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ [caption id="attachment_224080" align="alignnone" width="500"]انگلینڈ کیخلاف سیریز میں امام الحق 234 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے‏ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں امام الحق 234 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے‏[/caption] تیسرے میچ میں امام  کا بلا گھوما  اور انہوں نے 151 رنز بنائے ۔ وہ انگلینڈ میں 150 رنزکی اننگز کھیلنے والے کم عمر ترین بلے باز بھی بنے ۔ چوتھے میچ میں امام الحق بازو پر چوٹ لگنے کی وجہ سےمیدان بدر ہوئے ، وہ  گیارہویں نمبر پر دوبارہ کھیلنے آئے اور 6 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ چوٹ لگنے کے باعث پانچویں میچ میں انہیں ریسٹ دیا گیا۔ انہوں نے بالترتیب 42،35،151 اور 6 رنز بنائے ۔

فخر زمان انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 200 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے ۔

پانچ میچز میں تین میچز میں فخر کی کارکردگی ناقابل فخر رہی ۔ وہ پہلے میچ میں تین اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ دوسرے میچ میں فخر زمان نے 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 138 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے 373 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں 361 رنز بنائے تھے ۔ بعد ازاں میچ ہارنے کی وجہ انگلش ٹیم کی جانب سے بال ٹیمپرنگ  سامنے آئی جس پر انگلش کھلاڑیوں کو جرمانے بھی کئے گئے ۔ تیسرے میچ میں فخر زمان پھر قوم کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے  اور پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر صرف دو اسکور بنا کر  پویلین لوٹ گئے ۔ چوتھے میچ میں فخر زمان نے 57 رنز بنائے  جبکہ پانچویں میچ میں وہ بغیر کوئی اسکور بنائے ہی  پہلے اوور کی تیسری گیند پر  آؤٹ ہو گئے ۔

 سرفراز احمد  4 اننگز کھیل کر 186 رنز کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے

سرفراز احمد پہلے میچ میں بارش کے باعث بلے بازی نہ کرسکے ، دوسرے میچ میں انہوں نے 41 اسکور بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ تیسرے میچ میں سرفراز احمد 27، چوتھے میں 21 رنز ہی بنا پائے ۔ کپتان نے پانچویں میچ میں 97 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جانب سے نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔

آصف علی بلے بازی میں پانچویں نمبر پر رہے

آصف علی نے چار میچز میں بلے بازی کے جوہر دکھائے اور کل 142 اسکور کئے ، انہوں نے دو میچز میں  ففٹیز بنائی ۔ پہلے میچ میں بارش کے باعث آصف کو بلے بازی کا موقع نہ ملا، دوسرے میچ میں آصف نے چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 51 رنز جبکہ تیسرے میچ میں تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے ۔ چوتھے میچ میں آصف علی 17 جبکہ پانچویں میں 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔