Sunday, September 25, 2022

بابری مسجد کے مقام پر رام میوزیم بنانے کی تیاریاں !!! مودی حکومت نے بھارتی گجرات میں ایک بار پھر ہندومسلم فساد کا منصوبہ بنا لیا

بابری مسجد کے مقام پر رام میوزیم بنانے کی تیاریاں !!! مودی حکومت نے بھارتی گجرات میں ایک بار پھر ہندومسلم فساد کا منصوبہ بنا لیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی گجرات میں ایک بار پھر ہندو مسلم فساد کا منصوبہ بنا لیا، بابری مسجد کے مقام پر رام میوزیم بنانے کی تیاری کر لی گئی۔ بھارتی وزیر مہیش شرما نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ایک وسیع منصوبے کا حصہ ہے، تعمیر جلد شروع ہو جائے گی۔ مودی حکومت نے مزید کہا ہے کہ ایودھیا کے اندر اور گردونواح میں رام سے منسوب تمام مقامات پر جدید تعمیرات کرکے انہیں کلچرل سنٹر بنایا جائے گا۔ مودی حکومت ہندو ووٹ پکے کرنے کیلئے رام میوزیم کی تعمیر دو ہزار سترہ میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب گجرات کے ریاستی الیکشن قریب ہوں گے۔ بھارتی وزیر سیاحت مہیش شرما سے جب پوچھا گیا کہ اس منصوبے کے سیاسی و مذہبی نتائج سے کیا حکومت آگاہ ہے؟ تو مہیش شرما نے کہا کہ ہم مندر تو نہیں بنا رہے، یہ میوزیم ہوگا جس سے سیاحت بڑھے گی۔ رام میوزیم کی تعمیر کا منصوبہ نہ صرف بھارتی ریاست گجرات بلکہ پورے بھارت میں مذہبی جذبات کو بھڑکائے گا۔ اس طرح نریندر مودی نے ایک بار پھر بےگناہ مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔