Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بابا گرونانک دیوجی کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات، بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بابا گرونانک دیوجی کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات، بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) بابا گرونانک دیوجی کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات کیلئے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

واہگہ باڈر اور کرتار پور راہدری سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں جو ننکانہ صاحب اور کرتار پور میں مذہبی رسومات ادا کرینگے۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے حکومت پاکستان نے سکھ برادری کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ سکھ یاتری کی بڑی تعداد میں آمد سے بھارت کا پاکستان کے عدم تعاون، سکھ یاتریوں کو اجازت نہ دینے کا واویلا بھی دم توڑ گیا۔ بھارت کا پاکستان کے بارے میں لغو پروپیگنڈہ، اس کے منہ پر تمانچہ ہے۔

پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ کرتار پور راہدری پاکستان کی رواداری اور مذہبی آزادی کی مکمل عکاس ہے۔ اس کے برعکس بھارت نے ہمیشہ اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 2020 میں کرتارپورکا دورہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کو تاریخی قرار دیا۔ حکومت پاکستان نے راہداری کھول کر نہ صرف سکھوں کے دل جیتے بلکہ دنیا بھر میں اس اقدام کی پذیرائی ہوئی۔