بابا بلھے شاہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات جاری

قصور(92نیوز)پنجابی زبان کے عظیم بزرگ صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات،مزار کو منوں عرق گلاب سے آج غسل دے دیا گیا ،زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد شروع گئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق حضرت بابا بلھے شاہ کے 258ویں سالانہ عرس کی تین روز ہ تقریبات کے سلسلہ میں آج مزار بلھے شاہ کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ ،امور مذہبیہ کمیٹی کے اراکین محکمہ اوقاف کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔
سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کاباقاعدہ آغاز کل سے بعد نماز عصر چادر پوشی سے کیا جائے گا اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔