Wednesday, October 5, 2022

بابائے قائد کا 142 واں یوم پیدائش منانے کی تیاریاں جاری

بابائے قائد کا 142 واں یوم پیدائش منانے کی تیاریاں جاری

کراچی ( 92 نیوز ) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بابا ئےقوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 141 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مزار قائد کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔


قائد کے مقبرے ، باغ میں موجود فواروں اور ماربل کی صفائی سمیت تمام نوک پلک سنوارنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔
ڈپٹی پراجیکٹ مینجر مینٹیننس ریاض احمد کے مطابق مزار قائد کی صفائی کا کام 15 نومبرسےشروع کردیا جاتا ہے۔
صفائی کا کام 23 دسمبر تک مکمل کرلیا جائیگا تاکہ قائد اعظم کی سالگرہ شایان شان انداز میں منائی جاسکے۔