Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بااثر سیاسی اور کاروباری شخصیات کے پوتوں کو داخلہ نہ دینے پر پرنسپل ایچی سن کالج فارغ

بااثر سیاسی اور کاروباری شخصیات کے پوتوں کو داخلہ نہ دینے پر پرنسپل ایچی سن کالج فارغ
July 28, 2015
لاہور(92نیوز)بااثر سیاسی  اور کاروباری شخصیات کی سفارش نہ ماننے پر ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹرغضنفر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا بورڈ آف گورنرز نے فیصلے کی توثیق کردی۔ ذرائع کےمطابق پرنسپل ایچی سن کالج ڈاکٹر غضنفر نے بااثر سیاسی و کاروباری شخصیات کے نالائق پوتوں کو داخلہ دینے سے انکار کیا تھا داخلہ نہ ملنے والوں میں سپیکر ایاز صادق، سابق وزیراعظم یوسف گیلانی، سابق گورنر احمدمحمود اور بزنس مین میاں منشا کے پوتے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دوست محمد کھوسہ اور طارق سہگل کے بیٹے بھی داخلے سے محروم رہےتھے ڈاکٹر غضنفر کو ہٹانے کا فیصلہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا،وہ اس وقت بیرون ملک ہیں اوران کاکنٹریکٹ دو ہزار اٹھارہ میں ختم ہونا ہے۔