Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بائیرن میونخ کی فرینکفرٹ کے خلاف 3-0 سے فتح

بائیرن میونخ کی فرینکفرٹ کے خلاف 3-0 سے فتح
April 12, 2015
میونچ (ویب ڈیسک) جرمن فٹ بال لیگ بنڈیس لیگا میں مقابلے جاری ہیں۔ بائیرن میونخ کلب فرینکفرٹ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ لیگ میچ میں جرمن فٹ بال کلب بائیرن میونخ نے فرینکفرٹ کلب کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ بائیرن میونخ کی جانب سے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے رابرٹ لیون ڈوسکی نے دو گول سکور کئے جس میں ان کا اپنے کیریئر کا سب سے شاندار گول بھی شامل ہے۔ ایک دوسرے میچ میں وولفس برگ نے ہیمبرگ کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر بنڈس لیگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ تیسرے نمبر پر بروشیا کلب ہے جس نے لیگ میچ میں ڈارٹمنڈ کے خلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کی ہے۔ بائیرن میونخ اپنے اٹھائیس مقابلوں میں ستر پوائنٹس حاصل کرکے لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔