Friday, December 9, 2022

بائونسر سے زخمی بنگلا دیشی کرکٹر مشفیق الرحمان اسپتال سے ڈسچارچ

بائونسر سے زخمی بنگلا دیشی کرکٹر مشفیق الرحمان اسپتال سے ڈسچارچ

آک لینڈ (ویب ڈیسک) کرکٹ میں باؤلرز کے وار کا سلسلہ جاری ہے۔ بائونسر لگنے سے زخمی ہونے والے بنگلادیشی کرکٹر مشفیق الرحمان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ مشفیق الرحمان نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ کے دوران ٹم ساؤتھی کا باؤنسر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ مشفیق دوسری اننگ میں 13 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

بائونسر لگنے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کر دیا۔ بنگلادیشی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق مشفیق الرحمان بالکل ٹھیک ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔