Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بائرن میونخ چیمپئنز لیگ کی دوڑ سے باہر‘ ہسپانوی کلب اٹلیٹکو میڈرڈ فائنل میں پہنچ گیا

بائرن میونخ چیمپئنز لیگ کی دوڑ سے باہر‘ ہسپانوی کلب اٹلیٹکو میڈرڈ فائنل میں پہنچ گیا
May 4, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) جرمن کلب بائرن میونخ فتح کے باوجود ہاتھ ملتا رہ گیا۔ سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کو دو ایک سے شکست دی لیکن ہسپانوی کلب نے اوے گول کی بدولت چیمپئینز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق سب تدبیریں الٹ ہو گئیں۔ محنت رائیگاں گئی۔ بائرن میونخ جیت کر بھی ہار گئی۔ اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف دوسرے لیگ میں دو ایک کی فتح بھی جرمن کلب کو چیمپئنز لیگ کے فائنل میں نہ پہنچا سکی۔ اوے گول کے قانون کے مطابق ہسپانوی کلب اٹلیٹکو میڈرڈ نے چیمپئینز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ بائرن میونخ کو چیمپئینز لیگ کا فائنل کھیلنے کے لیے اٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف بڑے مارجن سے فتح درکار تھی لیکن اٹلیٹکو میڈرڈ نے بائرن میونخ کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر اٹلیٹکو میڈرڈ کے پرستار خوب جشن منا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔