Monday, October 3, 2022

اے ڈی خواجہ کو ہٹاکر نیا آئی جی لگانے کی سمری وفاق کو ارسال

اے ڈی خواجہ کو ہٹاکر نیا آئی جی لگانے کی سمری وفاق کو ارسال

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ حکومت نے وفاق کو اے ڈی خواجہ کو ہٹا کر نیا آئی جی لگانے کی سمری ارسال کر دی ۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی لگانے کی سفارش کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کی تبدیلی کی بات سی سی آئی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے کی تھی ۔ جہاں وزیراعظم نے سندھ حکومت کو باضابطہ سمری بھجوانے کا کہا تھا ۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اگلے آئی جی کی تقرری کے حوالے سے سندھ حکومت کے حق کا احترام کیا جائے گا۔