Thursday, September 29, 2022

اے پی سی کی باتیں تو بہت عرصے سے جاری لیکن اپوزیشن انتشار کا شکار ہے ، شبلی فراز

اے پی سی کی باتیں تو بہت عرصے سے جاری لیکن اپوزیشن انتشار کا شکار ہے ، شبلی فراز
 لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا اے پی سی کی باتیں تو بہت عرصے سے جاری لیکن اپوزیشن انتشار کا شکار ہے۔ شبلی فراز نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے؟ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن جماعتیں مختلف زاویوں سے سوچ رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ بلاول بھٹو ایسی باتیں کرتے ہیں جس سے لگتا ہے انہیں پاکستان کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کو سندھ سے باہر بالکل توجہ نہیں مل رہی۔ اپوزیشن جماعتوں کے مفادات بھی بالکل متضاد ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں یہ ظاہر کررہی ہیں کہ وہ متحد ہیں لیکن وہ ہیں نہیں۔ فیاض چوہان نے کہا نون لیگ اور پیپلزپارٹی موقع پرستی کی سیاست کے چکر میں ہیں۔