Saturday, July 27, 2024

اے پلس اور اے کیٹیگری سکول مالکان کا کل سے سکول کھولنے کا اعلان

اے پلس اور اے کیٹیگری سکول مالکان کا کل سے سکول کھولنے کا اعلان
February 1, 2016
لاہور(92نیوز)اے پلس اوراےکیٹیگری سکولوں کےمالکان نےسکول کھولنےکافیصلہ کرلیا صوبائی وزیرتعلیم رانامشہودنےکہاہےکہ اسکولوں کےباہرسکیورٹی فراہم کرنےکی ذمہ داری حکومت کی ہوگی ۔ تفصیلات کےمطابق حکومتی احکامات کےباوجودسکول نہ کھولنے والے مالکان اوروزیرتعلیم کےدرمیان ایک مرتبہ پھرمذاکرات ہوئے مالکان کی جانب سےمقدمات کےاندراج اورایس اوپیزکےنام پرمداخلت کامعاملہ اٹھایاگیا ۔ اس پررانامشہودکاکہناتھاکہ سکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اداروں اوراساتذہ کااحترام یقینی بنایاجائیگا انہوں نےکہاکہ ایس اوپیزپرہرصورت عملدرآمدکرائینگے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کےصدرکاشف مرزانےسکول کھولنےکےفیصلےکی تائیدکی ان کاکہناتھاکہ سکولوں کےباہرحکومت جبکہ اندر کی سکیورٹی مالکان کےذمہ ہوگی۔ سکول مالکان کی جانب سے حکومت کویقین دہانی کرائی گئی کہ وہ سکیورٹی کےنام پرفیسوں میں اضافہ نہیں کرینگے۔