Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ، روس نے فائنل میں ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ، روس نے فائنل میں ٹائٹل اپنے نام کر لیا
February 7, 2021

کینبرا (92 نیوز) اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں روس نے فائنل میں اٹلی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں روس اور اٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ۔ پہلے سنگل میچ میں روس کے ڈینیئل میدویدیو نے اٹلی کے ماٹو بریٹینی کو شکست  دی۔ دوسرے میچ میں رشین پلیئر آندرے روبلف نے فایبو فوگنی کو  اسٹریٹ سیٹس سے پچھاڑ کر ٹیم کو دو صفر سے ٹائٹل جتوا دیا۔