Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اے ٹی ایم کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش، چینی باشندے کی ضمانت مسترد

اے ٹی ایم کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش، چینی باشندے کی ضمانت مسترد
February 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز  ) اے ٹی ایم سکینڈل کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔  عدالت نے چینی باشندے کی ضمانت مسترد کر دی ۔  ایف آئی اے کے مطابق چینی سفارتخانے سے ملزمان کی ٹریول ہسٹری اور اسپانسر کی معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

عبوری چالان کے مطابق ملزمان سے ڈیجیٹل آلات اور 356 جعلی اے ٹی ایم کارڈز برآمد کرچکے ہیں ،  اے ٹی ایم مشنیز کا ڈیٹا اور خفیہ کیمرے برآمد کرنا ہیں ۔  ملزمان کے موبائل فون فارنزک کیلئے بھجوائے گئے ہیں، بینکس سے ٹرانزیکشن ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

عبوری چالان میں بتایا گیا کہ ملزمان کی ٹریول ہسٹری اور اسپانسر سے متعلق بھی معلومات چینی سفارت خانے سے معلومات لی جارہی ہے، عدالت نے ایک چینی باشندے کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔