اے ٹی ایم اسکیمنگ کیس، دو چینی باشندوں کو ایک ایک سال قید کی سزا
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں اے ٹی ایم اسکیمنگ کیس میں دو چینی باشندوں کو ایک ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے کیس کی سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو سزا سنائی ۔
عدالت نے دونوں مجرموں پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔