Saturday, July 27, 2024

اے ٹی ایم اسکمنگ کیس، پانچ چینی باشندے عدالت پیش

اے ٹی ایم اسکمنگ کیس، پانچ چینی باشندے عدالت پیش
January 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) اے ٹی ایم اسکمنگ کیس میں ایف آئی اے نے پانچ چینی باشندوں کو کراچی عدالت پیش کر دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں سے اٹھائیس لاکھ اٹھاسی ہزار روپے برآمد ہوئے جبکہ جعلی کارڈز اور آلات بھی ملے ۔ منظم گروہ کے ارکان دیگر شہروں میں بھی ہیں ۔

گرفتار پانچ چینی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو سماعت کے دوران زبان کا مسئلہ آڑے آگیا  ۔ ملزمان اردو یا انگریزی نہیں بول سکتے  تھے ۔ جج نے اشاروں میں تشدد سے متعلق پوچھا ۔

ملزمان نے اشاروں میں ہی سر پر چوٹ کا بتایا اور کہا آنکھوں پر پٹی باندھ کر مارا گیا  ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے دیوار میں ٹکر ماری  تھی ۔

ملزمان نے چینی زبان میں اپنے نام اور ولدیت لکھے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے نام پکارے تو ملزمان نے تصدیق کردی ۔ تفتیشی افسر نے پاسپورٹ، جعلی اے ٹی ایم کارڈز اور اسکریننگ مشین پیش کی اور عدالت کو بتایا خفیہ کیمرے بھی برآمد ہوئے ۔

تفتیشی افسر نے بتایا پری پیڈ اے ٹی ایم کارڈز اور دیگر سامان برآمد کرنا ہے ۔

عدالت نے دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع  کردی جبکہ تین ملزمان کو اٹھارہ جنوری تک ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔