Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اے این پی پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

اے این پی پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
June 29, 2019
 پشاور (92 نیوز) اے این پی پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ سرتاج خان کو پشاور کے علاقے گل بہار میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدرسرتاج خان کو پشاور کے علاقہ گل بہار میں اس وقت گولیاں ماریں گئیں جب وہ دکان سے خریداری کرکے واپس گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق سرتاج خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم موٹرسائیکل پر تھے۔ اے این پی رہنماء اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔ سرتاج خان کے قتل کی خبر ملتے ہیں اے این پی کے کارکن جی ٹی روڈ پرجمع ہو گئے اور ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ کو بند کرکے شدید نعرہ بازی کی۔ اے این پی رہنمائوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سرتاج خان اے این پی پشاور کے فعال رہنماء اور شہید ہارون بلور کے قریبی ساتھیوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔