Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اے این پی رہنما بشیر احمد بلور کی آج تیسری برسی

اے این پی رہنما بشیر احمد بلور کی آج تیسری برسی
December 22, 2015
پشاور (92نیوز) دہشت گردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور کی توانا آواز کو خاموش ہوئے تین برس بیت گئے۔ 22 دسمبر 2012ءکو دنیائے فانی سے کوچ کرجانے والے دلیر سیاستدان بشیر بلور نے مولانا صوفی محمد کے ساتھ مذاکرات میں کلیدی کردار ضرور ادا کیا مگر جب دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا موقع آیا تووہ صف آول میں نظر آئے یہ وہ وقت تھا جب سیاست دان دہشت گردی کا ذکر کرکے سہم جاتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے اس سپوت پر متعدد حملے ہوئے۔ ہر بار انہوں نے موت کو قریب سے دیکھا‘ ہر دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر بغیر کسی خوف وخطر کے پہنچ جاتے تھے۔ بشیر بلور نے سینے پر گولی کھا کر تاریخ میں خود کو امر کردیا اور دوسروں کے لئے شجاعت کی ایسی مثال قائم کی جو سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ بشیر احمد بلور وہ نڈر سیاستدان تھے جنہوں نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ امن کی بحالی ایسے ہی لوگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔