Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اے این پی اور قومی وطن پارٹی کےعلاوہ تمام اپوزیشن وزیراعظم کے استعفےپر متفق

اے این پی اور قومی وطن پارٹی کےعلاوہ تمام اپوزیشن وزیراعظم کے استعفےپر متفق
July 14, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ مزید زور پکڑ گیا پیپلز پارٹی ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی بھی تحریک انصاف کی ہم نوا بن گئی، اے این پی، اور قومی وطن پارٹی نے،عدالتی فیصلے  کا انتظار کرنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کا استعفا وہ بھی فوری طور پراپوزیشن جماعتوں کو مطالبہ زور پکڑ گیا ، اسلام آبادمیں اپوزیشن جماعتوں  کے اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی نےبھی تحریک انصاف کی تائید کردی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو میں خورشید شاہ بولےجے آئی ٹی نے تین نسلوں کا کچا چٹھا کھول دیا وزیراعظم استعفے کا وعدہ پورا کریں۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ان کی لڑائی کسی جماعت سے نہیں پوری قوم کی توقعات سپریم کورٹ سے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار نے بھی وزیراعظم کے فوری استعفے پر زور دیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم کو کرپشن کا مریض قرار دیا استعفے کا مطالبہ بھی کیا ۔ اے این پی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے تاہم انہوں نےتجویز دی کہ وزیراعظم سے فوری استعفا مانگنے کے بجائےعدالتی فیصلے کا انتظارکیا جائے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن کا اختیار خورشید شاہ کو دے دیا۔