Sunday, September 8, 2024

اے این ایف کی کارروائی میں 13غیر ملکی بازیاب

اے این ایف کی کارروائی میں 13غیر ملکی بازیاب
October 19, 2015
کراچی(92نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے علاقے در محمد گوٹھ میں کارروائی کر کے  منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  تیرہ یرغمال بنائے گئے غیر ملکی بازیاب کرا لیئے۔ تفصیلات کےمطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان  کے  مطابق  ایک اطلاع پر کراچی کے علاقے در محمد گوٹھ میں  اسمگلر سلیم بلوچ کی نجی جیل پر چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران نجی جیل سے یرغمال بنائے گئے 13 غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ بازیاب کرائے گئے آٹھ افراد کا تعلق تنزانیہ اور پانچ کا تعلق نائجیریا سے ہے،اے این ایف نے نجی جیل سے  ایک کلو ہیروئن اور بیس کلو حشیش  بھی برآمد کرلی جسے بیرون ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ  بنایا جا رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق   بازیاب تیرہ غیر ملکیوں کو اسمگلر سلیم بلوچ نے منشیات کی زر ضمانت کے طور پر رکھا تھا،اے این ایف کا کہنا ہے کہ  اسمگلر سلیم بلوچ مفرور ہے، بلوچستان حکومت کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔