اے این ایف حکام کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی ، لاکھوں روپے کی منشات برآمد

اسلام آباد (92 نیوز) اے این ایف حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لیئے جن سے لاکھوں روپے کی منشات برآمد کر لی گئی۔
دبئی سے اسلام آباد آنے والی کینیا کی خاتون سے پونے دو کلو کوکین برآمد کرلی۔ ایک اور کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر فضل حق کے ہینڈ بیگ سے ڈیڑھ کلو آئیس ہیرؤئن جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیرؤئن برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف نے تینوں ملزمان کو تفتیش کے لئے سیل منتقل کر دیا۔