Thursday, September 19, 2024

اے ایف آئی سی ، قومی ادارہ امراض قلب میں کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی پر کانفرنس کا انعقاد

اے ایف آئی سی ، قومی ادارہ امراض قلب میں کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی پر کانفرنس کا انعقاد
February 17, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) مسلح افواج کے امراض قلب کے ادارے اے ایف آئی سی اور قومی ادارہ امراض قلب میں کارڈیک الیکٹروفزیالوجی پر 15 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے طبی شعبے میں جدت لانے پر آرمی میڈیکل کور کی کاوشوں کوسراہا ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے اقوام متحدہ کی چھتری تلے انسانیت کی خدمت کر کے پاکستان کیلئے نیک نامی کمائی ۔ امراض قلب میں علاج کے بلند معیار ، پیشہ وارانہ مہارت اور محنت پر ادارے داد تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے قومی و بین الاقوامی تجربات کے تبادلے سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا ۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ ، سعودی عرب ، ملائشیاء سمیت دیگر ممالک اور ملک بھر سے 360 ڈاکٹرز نے شرکت کی جبکہ برطانوی رائل کالج آف فزیشن کے صدر پروفیسر ڈیرک بل بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک تھے۔