Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اے آئی جی عاشر حمید کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی‘ پوسٹمارٹم رپورٹ جاری

اے آئی جی عاشر حمید کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی‘ پوسٹمارٹم رپورٹ جاری
August 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) زہرخورانی نہ چوٹ۔ اے آئی جی اسلام آباد عاشر حمید کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ پوسٹمارٹم کی لیبارٹری رپورٹ آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ آئی جی عاشر حمید کے پوسٹمارٹم کی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق عاشر حمید کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ معدہ زہر سے پاک نکلا۔ معدے اور جگر میں فلیجل کی گولیوں کا مواد برآمد ہوا۔ رپورٹ کے مطابق عاشر حمید کے دل کی دو شریانیں بند تھیں۔ کلاٹ بھی تھے جو ہارٹ اٹیک کا سبب بنے۔ اے آئی جی عاشر حمیدکچھ دن پہلے پولیس لائن اسلام آباد میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کے چہرے کی ہڈی ٹوٹی ہونے پر موت کو مشکوک سمجھا جارہا تھا تاہم اب لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ عاشر حمید کی موت طبعی تھی۔