Tuesday, April 30, 2024

ای کامرس میں دس لاکھ ڈالر کی فنڈنگ خوش آئند ہے ، رضا باقر

ای کامرس میں دس لاکھ ڈالر کی فنڈنگ خوش آئند ہے ، رضا باقر
March 15, 2021

کراچی (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ای کامرس میں دس لاکھ ڈالر کی فنڈنگ خوش آئند ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل سطح پر سرمایا کاری فروغ پا رہی ہے۔ آئی ٹی اور انویسمنٹ کے ذریعے صحت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے نئے منصوبوں اور آئڈیاز کو سپورٹ کیا۔ اس کے لئے قوانین کو نرم اور سہولیات دی گئی۔ اب لوگ باہر اپنی کمپنی بنا کر سرمایی کاری کر سکتے ہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کی معیشیت میں خواتین کا حصہ بڑھانا چاہئے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ خواتین کے پروگرام میں ایک ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ خواتین مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ خواتین کا حصہ 50 فیصد تک ہو۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا خواب ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان بنے۔