Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ای چالان کرنے کی قانونی حیثیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ای چالان کرنے کی قانونی حیثیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
February 12, 2019
لاہور( 92 نیوز) گاڑیوں کے ای چالان کرنے کی قانونی حیثیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ شہری  سعید اشرف نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی کہ  موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 116 اے کے تحت ای چالان کا کوئی تصور نہیں  ، سیف سٹی اتھارٹی کے ٹریفک پولیس کیساتھ انضمام کیلئے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔ شہری نے موقف اپنایا کہ قانون مین ای چالان کا ذکر نہ ہونے کےباوجود ای چالان کیا جانا ماورائے قانون اقدام ہے ، لہذا ای چالان کرنے کا عمل کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے معاملے پر  چیف آپریٹنگ آفسیر سیف سٹی اور سی ٹی او لاہور سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔ عدالت کے جانب سے افسران سے استفسار کیا گیا ہے کہ  قانون میں ترمیم کے بغیر کس حیثیت سے ای چالان کئے جا رہےہیں ۔