Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ای وی ایم نظام پر اپوزیشن کے تمام خدشات دور کریں گے، فواد چودھری

ای وی ایم نظام پر اپوزیشن کے تمام خدشات دور کریں گے، فواد چودھری
November 18, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ای وی ایم نظام پر اپوزیشن کے تمام خدشات دور اور تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں فواد چودھری نے اپوزیشن کو عدالت کی بجائے اسپیکر آفس جانے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا ای وی ایم نظام پر آپکے تمام خدشات دور اور تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

ادھر معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ لکھا کہ عمران خان نے تاریخ رقم کر دی۔ آج سے پاکستان میں ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ الیکشن کے طور طریقے بدلنے لگیں گے۔