Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ای سی ایل کیس: ایان علی کی قسمت کا فیصلہ 9جنوری کو ہوگا

ای سی ایل کیس: ایان علی کی قسمت کا فیصلہ 9جنوری کو ہوگا
December 22, 2016

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ میں ڈالر گرل ایان علی کے کیس کی سماعت پر پرویزمشرف کا تذکرہ چھڑ گیا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق صدر نے عدلیہ پر دباؤ سے متعلق بیان دیا ہے۔ نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں عدلیہ فیصلے ضمیر کے مطابق کرتی ہے۔ دباﺅ میں آکر نہیں۔ کون کیا کہتا ہے۔ عدالت کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے ماڈل ایان علی کی بیرون ملک روانگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سابق صدر پرویزمشرف کے حالیہ بیان کا معاملہ اٹھا دیا۔ کہنے لگے مشرف نے عدلیہ پر دباﺅ سے متعلق بیان دیا ہے۔

وزارت داخلہ نے جتنی توانائی ایک شخص کو روکنے میں لگائی اگر اتنی کوشش دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کی جاتی تو آج ملک میں امن ہوتا۔ پرویز مشرف کو جانے دیا گیا لیکن ایان علی کو روک دیا گیا۔ نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی فیصلہ ہوا اس میں دباﺅ نہیں تھا۔ لوگوں کو بتادیں عدلیہ کسی کے دباﺅ میں آکر نہیں ضمیر کے مطابق فیصلے کرتی۔ کوئی کیا کہتا ہے اس سے عدالت کو کوئی سروکار نہیں۔

ایان علی کے کیس سے متعلق جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ یہ کیس بھی کسی شہری کی آزادی کا ہے۔ آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق کسی شہری کی آزادی سے منسلک ہے۔

عدالت نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو حکم دیا کہ ایان علی کیس 9جنوری کو ریفری جج کے پاس سماعت کے لئے مقرر کیا جائے اور ریفری جج 9جنوری سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے میں اس کا فیصلہ کرے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔