Monday, November 28, 2022

ای سی او 2025 کے اہداف کا تعین کریگی : نوازشریف

ای سی او 2025 کے اہداف کا تعین کریگی : نوازشریف
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ای سی او 2025 کے اہداف کا تعین کرے گی تنظیم ایک نئے اقتصادی بلاک کی تشکیل عمل میں لائے گی۔ تفصیلات کےمطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع  پر اپنے  پیغام میں  وزیراعظم نے  کہا ہے کہ  ای سی او  رکن ممالک  میں  روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔تنظیم کا مقصد رکن ملکوں کے عوام کے مفاد کا تحفظ ہےـ تنظیم اقتصادی تعاون مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔اسلام آباد اعلامیہ تنظیم کے رکن ملکوں کے مؤقف کی ترجمانی کرے گا۔۔مشترکہ ثقافتی ورثہ ہمارا اثاثہ ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ای سی او 2025 کے اہداف کا تعین کرے گی۔ای سی او ایک نئے اقتصادی بلاک کی تشکیل عمل میں لائے گی۔