Wednesday, December 7, 2022

ای سی او کے کامیاب انعقاد پر وزیرداخلہ کی سکیورٹی اداروں کو شاباش

ای سی او کے کامیاب انعقاد پر وزیرداخلہ کی سکیورٹی اداروں کو شاباش
اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اقتصادی تعاون کی تنظیم کے کامیاب انعقاد اور وفود کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے پر سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں اور اسلام آباد کی انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ای سی او سربراہ کانفرنس کے کامیاب اختتام پر تمام پولیس، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آٹھ سربراہان مملکت و حکومت کی فول پروف سیکیورٹی اور ایک ہفتے پر محیط پاکستان آنے والے غیر ملکی وفود کی آمد، رہائش اور نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں نے بھی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون پر بھی مشکور ہیں۔ دوسری جانب آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے ای سی او کانفرنس کی سکیورٹی پر مامور تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ رکھا گیا، اور پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر تمام افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے۔