Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ای ایف ایل کپ ، مانچسٹر سٹی نے برسٹل کو شکست دیدی

ای ایف ایل کپ ، مانچسٹر سٹی نے برسٹل کو شکست دیدی
January 24, 2018

برسٹل ( 92 نیوز ) ای ایف ایل کپ کی دوسری لیگ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی نے برسٹل سٹی کو 2-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ای ایف ایل کے سیمی فائنل مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔

مانچسٹر سٹی نے شروع سے ہی خریف ٹیم پر دھاک بیٹھائے رکھی اور پہلے ہاف میں گول اسکور کر کے میچ  میں گرفت مضبوط کر لی ۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں مانچسٹر سٹی نے گیند کو جال میں پھینک کر برتری دگنی کر لی ۔ برسٹل سٹی نے 64 ویں منٹ میں  گول اسکور  کر کے میچ میں کم بیک کیا  ۔

میچ اس وقت دلچسپ ہوا جب برسٹل سٹی کے ایڈن فلنٹ نے  اضافی منٹ میں گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دی ۔

میچ کے آخری لمحات میں کیون ڈی برونے گول کر کے ٹیم کو کامیابی سے  ہمکنار کر دیا اور اس کے ساتھ مانچسٹر سٹی نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔