Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ای ایف ایل کپ ، آرسنل نے چیلسی کو شکست دے دی

ای ایف ایل کپ ، آرسنل نے چیلسی کو شکست دے دی
January 25, 2018

لندن ( 92 نیوز )  ای ایف ایل کپ کے سیمی فائنل میں آرسنل نے سابق چیمپئن چیلسی کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔

پریمیر لیگ کی دو بڑی ٹیموں  میں سخٹ مقابلہ ہوا ۔ جس کے باد لندن میں کھیلا گیا سیمی فائنل آرسنل کے نام رہا  جس نے  روایتی حریف چیلسی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ۔

چیلسی کے ایڈن ہازارڈ نے ساتویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلادی مگر دفاعی کھلاڑی روڈیگر کی غلطی نے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا ۔ انہوں نے گیند کو اپنے ہی جال میں پھینک کر مقابلہ برابر کردیا ۔

دوسرے ہاف میں دفاعی کھلاڑی کی ایک اور کوتاہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آرسنل کے گرینٹ زاکا نے گول داغ کر اپنی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔ فائنل میں آرسنل کا مقابلہ 25 فروری کو مانچسٹر سٹی سے ہوگا۔