Tuesday, January 31, 2023

ای او بی آئی کرپشن کیس ، مرکزی ملزم ظفر گوندل کیخلاف شہادتیں طلب

ای او بی آئی کرپشن کیس ، مرکزی ملزم ظفر گوندل کیخلاف شہادتیں طلب
 اسلام آباد (92 نیوز) ای او بی آئی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل نے مرکزی ملزم ظفر گوندل کیخلاف شہادتیں طلب کرلیں۔ اسلام آباد کے اسپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ملزم ظفر گوندل کے خلاف استغاثہ کی شہادتیں طلب کر لیں۔ عدالت نے ملزم ظفر گوندل سمیت تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر وکلاء کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزمان کے خلاف گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 20 جون کو ہو گی۔ وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے عزیز ظفر گوندل کیس کے مرکزی ملزم ہیں۔ ظفر گوندل پر ای او بی آئی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔