ایگزیکٹ کے مینجر ایچ آر علی غفار کو مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جیل بھیج دیا گیا
کراچی(92نیوز) مقامی عدالت نےایگزیکٹ کےمینیجرایچ آرعلی غفارکومبینہ جعلی ڈگری کیس میں جیل دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت پرجوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی شیس کھوسونےکی،ایف آئی اےنےعلی غفارکوعدالت میں پیش کر کےمزیدریمانڈکی استدعاکی،جس کی ملزم کےوکلاء نعیم قریشی ایڈووکیٹ ودیگر نےمخالفت کی،انہوں نےموقف اختیارکیاکہ ایف آئِی اےکوتفتیش کےلئےکافی وقت مل چکاہے،عدالت نےدلائل سننےکےبعدملزم علی غفارکوعدالتی تحویل میں دو ہفتےکےلئےجیل بھیج دیا۔
عدالت نےوکلاصفائی کواب تک گواہوں کےبیانات کی کاپی فراہم نہ کرنےپربرہمی کااظہارکیا اورایف آئی اے کوعدالتی حکم کی فوری تکمیل کاحکم دیا۔
دوسری جانب سیشن کورٹ جنوبی نےایگزیکٹ کیس کےپانچ ملزمان کواسلام آبادمنتقل کرنے کےمعاملےکی سماعت وکلاء صفائی کی استدعا پر 24 جون تک ملتوی کردی۔