Friday, October 7, 2022

ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا چوکیدار بہادری کا نشان

ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا چوکیدار بہادری کا نشان

پشاور (92 نیوز) پشاور کے نواحی علاقہ رانو گڑھی سے تعلق رکھنے والا عبد الحمید خان ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا چوکیدار تھا جو انسٹی ٹیوٹ پرحملہ آوروں کے سامنے رکاوٹ کی پہلی دیوار بنا۔
دہشت گردوں نے ادارے کے اس محافظ کو راستے سے ہٹانے کے لئے سب سے پہلے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ شہادت کا رتبہ پانے والے عبد الحمید کی بہادری پر بیٹوں کو بھی فخر ہے۔
پشاور کے ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا چوکیدار عبد الحمید خان ریٹائر منٹ کے بعد اولیائے کرام کے مزارات کی زیارت کا ارمان دل میں لئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیا۔ چند ماہ بعد ملازمت سے ریٹائر ہونے والے عبد الحمید اہلخانہ ہی نہیں پورے علاقے کو سوگوار کر گئے۔
شہید عبد الحمید نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور بیٹی چھوڑی۔
اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ بھی اس بہادر انسان کی جدائی پر افسردہ ہیں۔