Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایک ہفتے میں افراط زر کی شرح میں اعشاریہ پانچ تین فیصد اضافہ

ایک ہفتے میں افراط زر کی شرح میں اعشاریہ پانچ تین فیصد اضافہ
February 6, 2021

کراچی (92 نیوز) مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا۔ ایک ہفتے میں افراط زر کی شرح میں اعشاریہ پانچ تین فیصد اضافہ ہوا۔

مجموعی شرح سات اعشاریہ آٹھ دو فیصد ہو گئی۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.53 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 7.82 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 31 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سینڈل کی قیمت میں 300 روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ فی کلو چکن کی قیمت 213 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ڈیزل 2.88 اور پیٹرول 2.70 فی لیٹر مہنگا ہوا۔ رواں ہفتے لائٹ ڈیزل 3 روپے اور مٹی کا تیل 3.54 روپے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے تک مہنگا ہو گیا ۔  رواں ہفتے دال ماش، دال مسور، مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل 6 روپے، لہسن 2 روپے تک مہنگا ہو گیا۔ رواں ہفتے کے دوران 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ ٹماٹر 4.75 روپے کلو اور فی کلو انڈے 1 روپے فی درجن سستے ہو گئے۔ چینی 8 پیسے کمی سے 90 روپے 22 پیسے فی کلو کی اوسط پر پہنچ گئی ۔

آٹے کی 20 کلو گرام کی بوری 14 پیسے سستی ہو گئی۔ رواں ہفتے کے دوران چینی ، پیاز ، آلو ، کیلے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔