Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایک ہفتے تک کورونا ٹیسٹ 10 ہزار تک لے جائیں گے، مسرت جمشید چیمہ

ایک ہفتے تک کورونا ٹیسٹ 10 ہزار تک لے جائیں گے، مسرت جمشید چیمہ
April 30, 2020
لاہور (92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں ایک ہفتے تک کورونا ٹیسٹ 10 ہزار تک لے جائیں گے۔ مسرت جمشید چیمہ کا 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت 5 ہزار سے زائد ہے۔ ٹیسٹ ان لوگوں کے کیے جائیں گے جن میں کورونا کی علامات ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ 12 سے 13 ہزار عام لوگوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ لاہور میں لاک ڈاؤن والے علاقوں سے بھی لوگوں کے ٹیسٹ کریں گے۔