Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ،ایک کبوتر کی خاطر ہونیوالے جھگڑے نے نوجوان کی جان لے لی

کراچی ،ایک کبوتر کی خاطر ہونیوالے جھگڑے نے نوجوان کی جان لے لی
March 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا جس میں صرف ایک کبوتر کی خاطر ہونے والے جھگڑے نے نوجوان کی جان لے لی ۔

اورنگی کا رہائشی محلے کے ایک گھر کی چھت پر  جانے والا کبوتر واپس لینے پہنچا جہاں مختار نامی شخص سے جھگڑا ہوگیا ۔

مُلزم مختار نے شیراز کو چھریوں کے وار قتل کردیا  ۔ بیٹے کی لاش کے قریب بیٹھی ماں غم کی تصویر بنی ہوئی ہے  ۔

ملزم نے سلاخوں کے پیچھے جاتے ہی جرم کا اعتراف بھی کرلیا ، پولیس نے ملزم مختار کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

علاقہ مکینوں نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔