ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں۔ بلاول کا تحریک عدم اعتمادپر زور، احسن اقبال کے شکوک و شبہات اورمریم کا لانگ مارچ پر اصرار ہے۔
ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے۔بلاول کا عدم اعتمادپر زور ،احسن اقبال کےاس پر شکوک و شبہات اورمریم کا لانگ مارچ پر اصرار پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنےکاواضح ثبوت ہے ۔ شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں ۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 25, 2021
وزیر اطلاعات شبلی نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہے۔ شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔