Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہو گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، عبدالعلیم خان

ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہو گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، عبدالعلیم خان
January 29, 2018

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان سے آف شور کمپنی سے متعلق نیب لاہور نے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی ۔ عبدالعلیم خان نے ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا اور فوری طور پر ویب سائٹ پر ڈالنے کا بھی اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہو گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔
آف شورکمپنی کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نیب کے سامنے پیش ہوئے اور دو گھنٹے تک نیب کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔
اس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں علیم خان نے کہا جتنی اچھی چائے پلائی گئی امید تو ہے نیب دوبارہ نہیں بلائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میاں صاحب پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں نے نیب سے پوچھا مجھے کیوں بلایا ؟ ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میری کمپنی کبھی پاناما میں شامل نہیں رہی ۔ کمپنی دو ہزار چھ میں بنی تھی ساری ٹیکس ریٹرنز میں یہ کمپنی موجود ہے ۔ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حساب برابر کرنے کی کوشش نہ کریں ۔
ادھر علیم خان نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس منصوبوں کے معاملے پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی اور کہا کہ میاں صاحب بتائیں اورنج لائن کا ٹھیکہ کس کس کو دیا گیا ۔ اورنج لائن اور میٹرو بس منصوبوں کا کیا ٹینڈر ہوا ؟ ۔ ایل ڈی اے سٹی میں پانچ کمپنیاں زمین خرید رہی ہیں ان کے پیچھے کون ہے؟ ۔