Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایک وزیر کے جاہ و جلال سے وزیراعظم کو نقصان ہو گا: مولابخش

ایک وزیر کے جاہ و جلال سے وزیراعظم کو نقصان ہو گا: مولابخش
December 26, 2016

کراچی (92نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف گئے تو حکومت نے سکون کا سانس لیا، اب نیشنل ایکشن پلان کے جائزے کی باتیں ہو رہی ہیں، حکومت نے پنجاب میں ایکشن پلان کو نافذ نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی محب وطن جماعت ہے، ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ ایک وزیر کےجاہ وجلال سے وزیراعظم کو نقصان ہوگا۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کل اعلان ہوگا اورہم مخالف سمت میں اڑنا شروع ہو جائیں گے۔ عمران خان سیاسی رویہ اپنائیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔