Sunday, October 2, 2022

ایک وزیراعظم کی موجودگی میں دوسرے کی گنجائش نہیں : وزیراعلیٰ سندھ

ایک وزیراعظم کی موجودگی میں دوسرے کی گنجائش نہیں : وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں بیک وقت دو وزیراعظم کی گنجائش نہیں۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی وزیراعظم کو صحت دیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے عبدالستار ایدھی کے گھر جا کر انکی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ دنیا کے لیے مثال ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ایک وزیراعظم کی موجودگی میں آئین دوسرے کی اجازت نہیں دیتا۔ سائیں قائم علی شاہ نے علاقے میں گندگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سینٹری انسپکٹر کو معطل کردیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ شہر کا اچانک دورہ کرینگے اور غافل افسروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔