Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونیوالے ارکان استعفے دیں ، الیکشن کمیشن

ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونیوالے ارکان  استعفے دیں ، الیکشن کمیشن
August 11, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے استعفے مانگ لئے۔ الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے استعفے مانگ لئے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق جیتنے والے  امیدوار ایک ہی نشست رکھ سکتے ہیں۔ ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو چیف الیکشن کمشنر کے نام ارسال کر دیں  ، الیکشن کمیشن کے مطابق استعفے قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست سنبھالنے سے پہلے بھیجے جائیں ۔ عمران خان فواد چوہدری، غلام سرور شہباز شریف ، حمزہ شہباز و دیگرایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے ۔